اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی روپیہ مسلسل تنزلی کا شکار ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،2 روپے 50 پیسے اضافے کے ساتھ 242 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔کاروباری ہفتے کا آغاز ہوتے ہی ڈالرکی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2.50 روپے اضافے کے بعد 242.50 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔















