اہم خبریں

علی امین گنڈاپور سمیت متعدد رہنماؤں کارو پوش رہنما مراد سعید سے رابطے کاانکشاف

پشاور (  اے بی این نیوز  )وزیرراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت متعدد رہنماؤں کارو پوش رہنما مراد سعید سے رابطے کاانکشاف۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات کےپیچھے رو پوش رہنما مراد سعید کا ہاتھ نکلا۔ مراد سعید نےعاطف خان اور شکیل خان کو عہدوں سے ہٹانے کی تحریک شروع کی۔ مراد سعید مخالف گروپ سےایک رہنما کو بانی پی ٹی آئی سےملاقات کرانے پر مشعال یوسفزئی کو بھی ہٹایا گیا ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مراد سعید روپوشی کےباوجود کے پی حکومت اور پارٹی کے اہم فیصلے کرنے والوں میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں :شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا کی ہٹ فلم 20 سال بعد دوبارہ سینما گھروں کی زینت بنے گی

متعلقہ خبریں