اسلام آباد (اےبی این نیوز ) پی ٹی آئی کے راہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمیں حکومت سے مذاکرات کا کوئی شوق نہیں ہے۔ خواجہ آصف کی باتیں میری سمجھ میں نہیں آئیں۔
ملک کو بحران سے نکالنے کاواحد حل شفاف الیکشن ہیں۔
ہم چاہتے ہیں کہ عوامی نمائندوں کو حکومت دی جائے۔ آئین اور قانون ہمیں جلسے کی اجازت دیتا ہے۔ 8ستمبر کو ہر حال میں جلسہ کریں گے۔
حکومت کا خیال ہے کہ ہم پیچھے ہٹ جائیں گے ایسا نہیں ہوگا۔
موجودہ حکومت نے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا ہے۔ ان سے مہنگائی اور امن وامان کی صورتحال کنٹرول نہیں ہورہی۔
مزید پڑھیں :مون سون بارشوں کے نئے سپیل کی پیشگوئی کر دی گئی