اسلام آباد (اےبی این نیوز )وزیراعظم شہباز شریف کا عوام کو بڑا ریلیف، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی کی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت 266.07 روپے سے کم ہو کر 262.75 روپے ہو گئی۔ پٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی۔
پٹرول کی قیمت 260.96 روپے سے کم ہو کر 259.10 روپے ہوگئی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی۔ مٹی کے تیل کی قیمت 171.77 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 169.62 روپے فی لیٹر ہو گئی۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر کمی۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 157.02 روپے سے کم ہو کر 154.05 روپے ہو گئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر 2024ءسے ہوگا۔
مزید پڑھیں :ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے 3حکومتی کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا