اسلام آباد (اےبی این نیوز ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مذاکرات کے بغیر سیاسی اور معاشی استحکام کا کوئی حل نہیں۔ حکومت اور تمام اداروں کو ملکر ملک کیلئے کچھ کرنا ہوگا۔ وزارتوں اور کرسی سے ہٹ کر سوچا جائے گا تو حل نکلے گا۔
2018کے مقابلے میں آج کرپشن کی شرح میں کافی اضافہ ہو۔ معاملہ الفاظ تک نہیں رہنا چاہیے عملی طور پر کچھ کیا جائے۔ 9مئی کو بے نقاب کرنے کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔
9مئی کو 15مہینے سے زیادہ ہوگئے ابھی تک ایک بھی ملزم کو سزا نہیں ہوئی۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
ملک میں کسی کو عہدہ دینے سے پہلے قابلیت اور اہلیت کو نہیں دیکھا جاتا۔ ایکسٹینشن دینے سے پہلے عہدیدار کی صلاحیت کو ضرور دیکھنا چاہیے۔ ملک میں اس وقت کسی کو بھی آئین اور قانون کی پرواہ نہیں۔
ہارنے اور جیتنے والے دونوں کو پتہ ہے کہ سب کچھ کیسے ہو۔
ہمارے ملک میں احتساب صرف کاغذی کارروائی تک ہوتا ہے۔ ملک میں احتساب ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے۔ میں نے ذاتی طور پر 17سال نیب مقدمات کاسامنا کیا ہے۔
ملک میں جب تک الیکشن چوری ہوگا ترقی ممکن نہیں۔
مزید پڑھیں :عوام بجلی چوری سے پرہیز کریں ورنہ لوڈشیڈنگ ہوگی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی وارننگ