اسلام آباد (اےبی این نیوز )ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے 3حکومتی کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔ دستاویز کے مطابق ڈاکٹر قیصر بنگالی حکومتی کفایت شعاری کمیٹی کے رکن تھے،
اسلام آباد:ڈاکٹر قیصر بنگالی رائٹ سائزنگ کمیٹی کے رکن تھے۔
ڈاکٹر قیصر بنگالی حکومتی اخراجات میں کمی کی کمیٹی کے رکن بھی تھے۔ استعفیٰ وزیر خزانہ،سیکرٹری کابینہ کو بھجوادیا،ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا کہ اخراجات کم کرنے کیلئے تینوں کمیٹیوں نے تجاویز دیں۔
اخراجات میں کمی کیلئے افسران کی بجائے چھوٹے ملازمین کونکالا جارہا ہے۔
اخراجات میں کمی کیلئے 50 سرکاری محکمے بند کرنے کی تجویز دی۔ محکموں سے گریڈ17سے 22کے افسر کی نوکریوں کو بچایا جارہا ہے۔ محکموں سے بڑے افسران کو ہٹایا جائے تو سالانہ 30 ارب کے اخراجات کم ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں : پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے ن لیگ کا محمود اچکزئی سے رابطے کا فیصلہ