اہم خبریں

محکمہ موسمیات کاساتواں الرٹ جاری، سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی کے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خدشہ

کراچی ( اے بی این نیوز    )سمندری طوفان اسناکراچی سے دور ہونے لگا۔ سمندر میں ہی کمزور ہوکر ختم ہونے کا امکان۔ محکمہ موسمیات کاساتواں الرٹ جاری۔ طوفان بحیرہ عرب کے شمال مشرق میں موجود ۔

بلوچستان کی ساحلی پٹی کی جانب بڑھتے ہوئے طوفان کا رخ عمان کی جانب ہوگا ۔ طوفان کا کسی ساحل سے ٹکرانے کاامکان نہیں ۔ سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی کے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خدشہ۔ ماہی گیروں کو کل تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش۔ بجلی کے پولز اور درخت اکھڑ گئے ۔ چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 39 ملی میٹر ریکارڈ ۔ سرجانی ٹاؤن میں 24 ۔ کورنگی میں18 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ناظم آباد 17۔ نارتھ کراچی ۔ یونیورسٹی روڈ اور جناح ٹرمینل میں16 ملی میٹر بارش ریکارڈ ۔ ایئرپورٹ میں 15 جبکہ ماڑی پور میں13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے ن لیگ کا محمود اچکزئی سے رابطے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں