اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے ن لیگ کا محمود اچکزئی سے رابطے کا فیصلہ ۔ مشاورتی اجلاس میں رانا ثناء اللہ کو ذمہ داری سونپ دی ۔ وزیردفاع خواجہ آصف کی تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کی مخالفت ۔
کہا اس حق میں نہیں نہ ہی مذاکراتی ٹیم کا ممبر ہوں۔ حنیف عباسی کے اڈیالہ جیل میں کوکین سپلائی کے الزام پر کہا اس حوالے سے حنیف عباسی سے ہی پوچھاجائے۔ احسن اقبال کا بھی پی ٹی آئی سے مذاکرات پر تحفظات کااظہار۔ میڈیا سے گفتگو میں کہانومئی واقعہ پر معافی مانگنے تک بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
جوشخص قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف مہم چلا رہاہے اس سےبات نہیں ہوگی۔ پی ٹی آئی والے کبھی امریکہ اور کبھی برطانیہ کے پاؤں پڑ رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی رسیدیں دکھائیں 190ملین پاؤنڈ کہاں گئے۔ ہمیں بھی جیلوں میں ڈالاگیا ہم نے کبھی کسی سے شکایت نہیں کی۔
ملک کومہنگائی کی دلدل میں پھنسانے والے ہی آج چیخ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو معاشی بحران کاسامنا کرناپڑا۔ نوازشریف نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومتی اخراجات کم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ قائد ن لیگ لندن گئے تو علاج کے بعد واپس آجائیں گے۔
مزید پڑھیں :شاندار موبائل سے شہرت پانے والا ’شیرا‘ خوفناک سڑک حادثے میں جاں بحق