اہم خبریں

طوفانی پانی کی آمد،حب ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے، محکمہ آبپاشی کا الرٹ جاری

کراچی(نیوزڈیسک) حالیہ بارشوں کے باعث حب ڈیم میں پانی کی سطح 340 فٹ تک پہنچ گئی، حکام نے اسپل ویز کو کھولنے کا حکم دے دیا۔محکمہ آبپاشی کے مطابق پانی کی سطح 339 فٹ سے تجاوز کر گئی ہے اور ڈیم کے سپل وے سے اضافی پانی بہنا شروع ہو گیا ہے۔

سمندری طوفان اسنا اپ ڈیٹ: طوفان کراچی سے ہٹنا شروع ہوگیا۔محکمہ آبپاشی نے دریائے حب کے قریب رہنے والے مکینوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ دریا میں داخل ہونے سے گریز کریں اور سپل ویز کھلنے کی وجہ سے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں

۔کیچمنٹ ایریا میں بارش کے باعث سیلابی پانی ڈیم میں داخل ہوگیا۔آبپاشی کے حکام نے بتایا کہ سپل وے سے خارج ہونے کے بعد پانی کو دریائے حب کے ذریعے سمندر میں لے جایا جائے گا۔حب ڈیم کی بھرائی پانی کی کمی کے شکار شہر کراچی کیلئے ایک اہم ریلیف کے طور پر آتی ہے، اور پانی کی سپلائی میں اضافے سے خطے میں جاری پانی کی قلت کو دور کرنے کی امید ہے۔

واٹر کارپوریشن کے سی ای او نے تصدیق کی کہ حب ڈیم کے مکمل ہونے سے کراچی کو اگلے تین سالوں تک روزانہ 100 ملین گیلن پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔حب ڈیم، جو 1981 میں کراچی کے شمال میں بنجر میدانی علاقوں پر بنایا گیا تھا، لسبیلہ ضلع میں آبپاشی کے لیے پانی کی فراہمی کے ایک اہم ذریعہ کے طور پر کام کرتا ہے اور کراچی شہر کو گھریلو اور پینے کا پانی فراہم کرتا ہے۔

اپنی موجودہ صلاحیت کے مطابق، ڈیم شہر کو روزانہ 100 ملین گیلن پانی فراہم کر سکتا ہے۔ تاہم حب کینال کی خستہ حالی کی وجہ سے اصل سپلائی پچاس ملین گیلن یومیہ تک محدود ہے جس کی وجہ سے اس کی مکمل صلاحیت محدود ہے۔

متعلقہ خبریں