لاہور(نیوزڈیسک)حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے ہنگامی اجلاس کل پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں طلب کر لیا۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوگا، اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ مریم نواز اور حمزہ شہباز کے علاوہ وفاقی اور صوبائی وزرا اور سینئر لیگی قیادت بھی شرکت کرے گی۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور رانا ثنااللہ سمیت دیگر بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر گفتگو ہوگی۔