کراچی (نیوزڈیسک)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پاکستانی باکسر محمد وسیم کی اپیل پر نوٹس لے لیا۔
ترجمان گورنر ہاؤس کراچی کا کہنا ہے کہ کامران ٹیسوری نے اٹلی کے سفارت خانے کو خط لکھا ہے، جس میں باکسر محمد وسیم کا ویزا لگانے کی درخواست کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق باکسر محمد وسیم مالٹا میں ڈبلیو بی ایف ورلڈ ٹائٹل میں 4 اکتوبر کو مقابلہ کریں گے۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق باکسر محمد وسیم گورنر ہاؤس آئے تھے، کامران ٹیسوری نے اُن کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر قومی باکسر نے کہا کہ کئی دنوں سے پریشان تھا مجبوراََ ویڈیو پیغام میں اپیل کی۔