پشاور(نیوزڈیسک)پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 2 مسافروں میں ایم پاکس کی علامات پائی گئی ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق اسکریننگ کے دوران دونوں مسافروں میں ایم پاکس کی علامات پائی گئیں، جس کے بعد مریض پولیس سروسز اسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں جہاں تشخیص کا عمل شروع کیا گیا۔
محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں اب تک ایم پاکس کے 2 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ باچا خان ایئرپورٹ پر اب تک 20 ہزار مسافروں کی اسکریننگ کی گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق طورخم بارڈ پر21 ہزار مسافروں کی اسکریننگ کی گئی ہے۔