اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائر احمد نذیر بٹ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے القادر ٹرسٹ ریفرنس میں بریت سے متعلق عدالتی احکامات کے باوجود جواب جمع نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت میں القادر ٹرسٹ ریفرنس میں عدالت نے نیب حکام کو کیس بند کرکے جواب جمع کروانے کا حکم دیا تھا جس پر تاحال عملدرآمد نہ ہوسکا