راولپنڈی (نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم وبانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک بات واضع کردوں جو لوگ برے وقت میں پارٹی چھوڑ گئے انکی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔
جن لوگوں پر فیملی اور بچوں سمیت تشدد کیا گیا گھر توڑے گئے بلیک میل کیا گیا انکی تعداد کم ہے۔نام کسی کا نہیں لونگا مجھے سب معلوم ہے برے وقت میں کون کون پارٹی چھوڑ گیا۔
جو اچھے وقت میں فل ٹائم چارلیز تھے انکے لئے کوئی جگہ نہیں۔جنہوں نے برے وقت میں تشدد برداشت کیا لیکن پارٹی نہیں چھوڑی وہ تسلی رکھیں۔میاں والی کے امجد خان پر بہت تشدد ہوا اور وہ آئی سی یو میں بھی رہے۔
موڈیزنےپاکستان کی معیشت کوہائی رسک قر اردیاہے،سینیٹرہمایوں مہمند