اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نیشنل بینک شوگر مل مالکان پر مہربان ہو گیا۔ اربوں روپے کا قرضہ ریکور کرنے میں ناکام کا سامنا۔ نیشنل بینک نے شوگر مل سے قرضہ ریکور کرنے کی بجائے نقصان ظاہر کر دیا ۔
شوگرملزکانیشنل بینک کے23 ارب 35کروڑ روپےکےقرضے میں ڈیفالٹ کر گئے ۔ نیشنل بینک نےشوگرملزکے قرضے کو نقصان میں ظاہر کردیا۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے آڈٹ رپورٹ 2023۔24 میں نشاندہی کردی۔
نیشنل بنک نے2022 میں شوگرملز کو15ارب28 کروڑ روپے سے زائد کے قرضے دئیے،رپورٹ کے مطابق قرضے کی اصل رقم پر سود 8 ارب 6 کروڑروپے سے زائد بنتاہے۔
قرضے کی رقم ریکورکرنے کی بجائے اس کوبنک کا نقصان ظاہر کیا گیا۔
نیشنل بنک نےاسٹیٹ بنک کی مروجہ پالیسیوں کو مد نظرنہیں رکھا،نیشنل بنک نے23 ارب 35 کروڑ روپے کی رقم نقصان میں ڈال دی۔ نان ریکوری بنک کی سنگین غفلت اور ناقص فنانشل منیجمنٹ ظاہر کرتی ہے۔ نیشنل بینک نے رپورٹ میں موقفن دیا کہ نادہندہ شوگرملزسے ریکوری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں :حکومت جتنی پابندیاں لگالے،8ستمبر کو ہرصورت میں جلسہ ہوگا، نعیم حیدرپنجوتھہ