اسلام آ باد ( اے بی این نیوز ) چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ منشور میں شامل سندھ حکومت نے ایک اور وعدہ پورا کرلیا۔ سندھ حکومت غریب عوام کو ریلیف فراہم کررہی ہے۔
ہماری کوشش ہے کہ بجلی کے بلوں میں غریب عوام کو ریلیف دیں۔ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔ کراچی کے بعد سندھ کے تمام اضلاع میں یہ منصوبہ شروع کریں گے۔ مسائل کا وہ حل چاہتے ہیں جو ممکن ہو اور ہم کرسکیں۔
پیپلزپارٹی پر اس وقت بہت تنقید ہوئی۔
بی آئی ایس پی میں شامل لوگ ہماری پہلی ترجیح ہے۔ پیپلزپارٹی وفاق میں حکومت بنائے گی تو ملک بھر میں ایسے منصوبے لائیں گے۔ سب سے پہلے کراچی اور لاڑکانہ کو سولر پینل دے رہے ہیں۔ مہنگائی اور وفاقی پالیسز کی وجہ سے بجلی کے بلوں پراثر پڑتا ہے۔
سرمایہ کار آئیں اور سستی بجلی پیدا کرنے میں سندھ حکومت کا ساتھ دیں۔ کسی بھی پالیسی پر عمل ایک دم سے نہیں ہوسکتا۔ بجٹ اور وسائل کے مطابق سندھ میں سولر پینل دے رہے ہیں۔
ایف بی آر بھی اپنا کام ٹھیک سے نہیں کرپارہا۔ سندھ میں اس وقت 3گرین انرجی منصوبے شروع کررہے ہیں ۔ وفاقی حکومت کی طرف سے دی گئی سبسڈی سمجھ سے بالاتر ہے۔ وزیراعظم سے کہا جو سبسڈی دی گئی یہ سمجھ سے باہر ہے۔
2مہینے کے چکر میں عوام کو12 مہینے تکلیف میں رہنا پڑتا ہے۔
عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہر صوبے کا حق ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں کی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچا۔ ایک فیصلے کی وجہ سے بجلی اور اشیائےخورو نوش مہنگی ہوئی۔ عوام کو پورا ریلیف دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر کام کرتی ہے تو نتائج مثبت آتے ہیں۔ لاڑکانہ میں 18گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں :شاہین شاہ آفریدی بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر