کراچی ( اے بی این نیوز )مون سون کا مضبوط سسٹم کرا چی میں داخل ۔ گڑھی خیرو میں گھر کی دیوار گرنے سے معذور بچہ جاں بحق۔ ۔ ملیر۔ شاہ فیصل کالونی ۔ گلستان جوہر ۔ یونیورسٹی روڈ میں شدیدر با رش۔ نشیبی علا قے زیر آ ب ۔ جگہ جگہ پانی کے تالاب ۔ نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
۔ ۔ ٹھٹھہ میں با رش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل۔ تحصیل جھڈو میں شدید بارشوں کے باعث ہنگامی صورتحال ۔ سیکڑوں دیہات زیر آب۔ گاؤں عبدالرحمن پتافی۔ اور علی نواز پتافی میں کئی کچے مکانات منہدم ہو گئے۔
مقامی افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ۔ فصلیں تبا ہ ۔ میرپورخاص میں موسلادھار بارش نے تباہی مچادی۔ بارش کے باعث کچے مکانوں کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں۔
سیہون شریف اور کاچھو کے پہاڑی علاقوں میں بارش۔ ندی نالوں میں طغیانی ۔ کاچھو کی مشہور درگاہ گاجی شاہ سمیت 100 سے زائد دیہاتوں کا شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔
مون سون میں غیر معمولی پیشرفت۔ ڈیپ ڈپریشن کا سمندری طوفان بننے کا امکان۔ سندھ کی ساحلی پٹی کے پاس سا ئیکلون طوفان کا خدشہ۔ الرٹ جاری۔ ساحلی پٹی پربسنےوا لوں کو محتا ط رہنے کی ہدایت۔
وزیراعلیٰ سندھ کی تمام محکموں کو مزید متحرک رہنے کے احکامات۔ کہا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری تیاری مکمل ہونی چاہئے۔ صوبے کے تمام ہسپتا لوں کو اپنے انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت۔
ہسپتالوں کی انتظامیہ اپنے سٹاف کی حاضری یقینی بنائے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اگلے تین دنوں میں ڈیڑھ سے 200 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔بارش کے پیش نظر حیدرآباد۔ میرپورخاص۔ سجاول ۔ بدین ۔ ٹنڈوالہ یار۔ سانگھڑ میں تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے۔
مزید پڑھیں : سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کی بڑی کمی