اہم خبریں

ایف بی آر نے آسان ٹیکس ریٹرن فارم جاری کردیا

اسلام آباد(  اے بی این نیوز      )ایف بی آر نے آسان ٹیکس ریٹرن فارم جاری کردیا گیا ۔ چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست سکیم نعیم میرنے کہا کہ آسان ٹیکس ریٹرن فارم تاجر دوست سکیم کے تحت جاری کیا گیا۔

نان فائلرز آسان ٹیکس ریٹرن فارم پُر کریں اور فائلر بن جائیں۔ فائلر بنتے ہی 236 G اور 236 H کا ٹیکس بلترتیب 0.1 فیصد اور 0.5 فیصد ھوجائے گا جو ایڈجسٹ ایبل ھے۔ تاجر دوست سکیم کے تحت وصول کیا گیا ایڈوانس ٹیکس بھی ایڈجسٹ ایبل ھوگا۔

آسان ٹیکس ریٹرن میں ٹریڈر اپنا بینک اکاونٹ نمبر درج کرے گا۔ اس بینک اکاونٹ میں ریفنڈ کی رقم خودکار طریقے سے ریفنڈ ھوجائے گی۔ آسان ٹیکس ریٹرن میں ظاہر کی گئی آمدن پر ٹیکس لگایا جائے گا۔
آسان ٹیکس ریٹرن خودکار طریقے سے ٹریڈر کو اس کا واجب الادا ٹیکس بتا دے گا۔ ہم اب وعدوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رھے ہیں۔ تاجر بھی احتجاج کا راستہ چھوڑیں اور مزاکرات کی میز پر آجائیں۔
یہ ہم سب کا ملک ھے اور ہم نے ملکر ہی چلانا ھے۔
مزید پڑھیں :خوبصورت بھارتی لڑکی 55 سالہ پاکستانی کودل دے بیٹھی، ویڈیو وائرل

متعلقہ خبریں