اہم خبریں

یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے ملازمین کا دھرنا ڈی چوک پر جاری

اسلام آباد(  اے بی این نیوز      )یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے ملازمین کا دھرنا ڈی چوک پر جاری ہے۔ مطاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی بندش کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
حکومت کے ذمہ یوٹیلیٹی سٹورز کی بی آئی ایس پی کسٹمر کو دی گئی سبسڈی کلیم بقایا ہے،ادا کیا جائے۔
یوٹیلیٹی سٹور ز کے ملازمین کی رکی ہوئی گریجویٹی کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ ملازمین کو 2021 کا منظور شدہ ڈسپریٹی الاؤنس کے بقایا جات کا نوٹیفکیشن واپس کیا جائے۔
یوٹیلیٹی سٹورز اور تمام ڈیلی ویجز،کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائے۔
مزید پڑھیں :مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف اگلے ماہ لندن جائیں گے

متعلقہ خبریں