اہم خبریں

کراچی ،کارساز حادثہ، میڈیکل رپورٹ آگئی،ممنوعہ اشیا ء کا استعمال ثابت ہو گیا

کراچی(  اے بی این نیوز      ) شہر قائد میں کارساز روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو کچل کر ہلاک کرنے والے ملزمان کے پیشاب کے نمونوں میں ممنوعہ اشیا کی موجودگی پائی گئی ہے۔

پولیس نے باپ بیٹی کو کچلنے والی گاڑی کے ڈرائیور کی میڈیکل رپورٹ حاصل کر لی۔

ملزم کے پیشاب کے نمونوں میں ممنوعہ چیز کی موجودگی پائی گئی، ملزم کی میڈیکل رپورٹ 2 سے 3 دن کے لیے سیل کر دی گئی ہے۔

ملزمہ مسلسل بیان بدل رہی ہے، تفتیش میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔
کارساز روڈ پر نیشنل سٹیڈیم کے قریب تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سواروں کو روندتے ہوئے دوسری گاڑی سے ٹکرا دیا، حادثے میں ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
مزید پڑھیں :سال 2024: گوگل، فیس بک اور ایمازون سمیت بڑے ڈیجیٹل اداروں پر سائبر حملوں میں اضافہ ہوا: کیسپرسکی

متعلقہ خبریں