اسلام آباد( اے بی این نیوز ) پی ٹی آ ئی کے راہنما نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا ہے کہ عوام کے فائدے کیلئے قانون سازی ہونی چاہیے۔
موجودہ قانون سازی الیکشن کو ڈیلے کرنے کیلئے کی گئی۔
موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ بلدیاتی الیکشن نہ ہو۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چوری ہونے کا نقصان کسی جماعت کا نہیں عوام کا ہوتا ہے۔
ایسے حالات میں سیاسی اور معاشی استحکام ممکن نہیں۔ مرضی کے فیصلے لینے کیلئے عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ رہنما پیپلزپارٹی رضاہارون نے کہا ہے کہ کراچی میں لوکل گورنمنٹ کی کافی اہمیت ہے۔
کسی بھی شہر کی ترقی میں بلدیاتی نظام کی بہت اہمیت ہوتی ہے۔ سیاسی جماعتوں کی کوشش ہوتی ہے کہ ترقیاتی فنڈ ایم این ایز استعمال کریں۔ ہرسیاسی جماعت کی لوکل گورنمنٹ کی مضبوطی کی طرف توجہ نہیں ہوتی۔ ثانیہ نشتر نے ترمیم کیلئے جو نکات پیش کیے اس سے بہتر حل کوئی نہیں۔
مزید پڑھیں :پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا وی پی این کی وائٹ لسٹنگ کا عمل جاری