اسلام آباد ( اے بی این نیوز )دوست نما دشمن کے ساتھ بات ہوگی نہ نرم رویہ۔ اس پیغام میں کوئی دو رائے نہیں ۔ دہشت گردی کو ختم کرنےکا وقت آپہنچا۔ سب کو یکجا ہو نا پڑ ے گا۔ دہشتگردی افغانستان سے آپریٹ ہورہی ہے ۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کابینہ اجلاس سے خطاب۔ کہا دشمن نہیں چاہتا پاکستان ترقی کرے۔ گزشتہ چند ماہ سے دہشتگردی لہر میں اضافہ ہو ا۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دی جانیوالی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
افواج پاکستان کو تمام وسائل مہیا کئے جائیں گے۔ سپہ سالار کا پختہ عزم ہے کہ دہشتگردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ دہشتگرد سی پیک کے تحت چلنے والے منصوبوں کو روکنا ۔ پاکستان اور چین کے درمیان فاصلے پید ا کرنا چاہتے ہیں۔
ہمیں اپنےدشمنوں کو پہچاننا ہوگا۔ کسی قسم کی کمزوری اور ضعف کا سوال نہیں پیدا ہوتا ۔ دہشت گرد پاکستان میں خلفشار پیدا کرنا چاہتےہیں ۔ آئین کو تسلیم کرنے والوں کے لیے بات چیت کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ جلد بلوچستان کا دورہ کروں گا۔ ۔وفاقی کابینہنےحالیہ دہشتگردی کے واقعات پر بڑا فیصلہ کر لیا۔ آپریشن عزم استحکام” کیلیے فوری 20 ارب روپے کی منظوری دے دی ۔
نیشنل ایپکس کمیٹی میں آپریشن عزم استحکام کی منظوری دی گئی تھی ۔ 20 ارب روپے کی منظوری ای سی سی سے بھی لی جا چکی ہے ۔ ۔ انسداد دہشتگردی کیلئے وفاقی کابینہ اپنی مسلح افواج کی ہر ہر مدد کرے گی
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کے پی کے اختلافات کا شکار، عاطف خان ، شیرعلی پارٹی عہدے سے فارغ