اسلام آباد (اے بی این نیوز )طاقتور مون سون سسٹم ملک میں داخل ۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش۔ موسم خوشگوار۔ لاہور میں ہونے والی تیز بارشوں نے واسا کی بوسیدہ سیوریج لائنوں کی قلعی کھول دی۔
جوہر ٹاؤن مین بلیوارڈ کے بعد علامہ اقبال ٹاؤن مین بلیوارڈ پر بھی شگاف پڑ گیا۔ آج سے29اگست تک مختلف مقامات پرشدیدبارشوں اوراربن فلڈنگ کاخدشہ۔ کراچی میں ہنگامی حالت نافذ ۔ بلدیہ عظمیٰ کے تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ ۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی میونسپل سروسز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت ۔
کراچی ، حیدرآبا، سکھر، لاڑکانہ اور نوابشاہ میں سیلابی صورتحال کا خطرہ، این ڈی ایم اےکا الرٹ جاری ۔ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال پرفوری رسپانس کویقینی بنانےکی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے کا پنجاب میں مزید مون سون بارشوں کا الرٹ جاری ۔
وسطی اور جنوبی پنجاب کے اکثر علاقوں میں موسلادھار بارش اور سیلاب کا خدشہ ۔ کشمیر ، خیبرپختونخوا میں بھی شدید بارشوں، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ہے۔
مزید پڑھیں :ارشد شریف کو ارباب اختیار کی جانب سے غیر منصفانہ ہراسمنٹ کا سامنا تھا، تحریری فیصلہ جاری