اہم خبریں

اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، ملک بھر میں بدامنی ہے،عمران خان

راولپنڈی ( اے بی این نیوز   ) اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ۔ اگر ہوگی تو پاکستان کے آئین اور استحکام پاکستان کی خاطر ہوگی۔ اڈیالہ جیل میںعمران خان کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو۔

انہوں نے کہا منظور نظر محسن نقوی کے پاس کیا کوالیفکیشن ہے۔ محسن نقوی نے فراڈ الیکشن کروایا پھر کرکٹ کا بیڑا غرق کر دیا۔ ورلڈ کپ میں چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آٹھویں نمبر پر آئی۔

اب بنگلہ دیش سے بھی ہار گئی ۔ بلوچستان سمیت ملک بھر میں بدامنی ہے۔ جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لوگ لٹ رہے ہیں 47 کی حکومت نے کوئی اصلاحات نہیں کی۔

حکومت نے اخراجات میں کمی کی نہ آمدنی میں اضافہ کیا۔ قرض پر قرض لیا جارہا۔ بوجھ سارا غریب عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔ آئندہ بجٹ میں مزید مہنگائی ہوگی۔ ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت خود کہہ رہی ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے اس لئے مجھے باہر نہیں نکالا جا رہا۔

مزید پڑھیں :حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کا چہلم، ملک بھر میں جلوس برآمد

متعلقہ خبریں