اسلام آباد (اے بی این نیوز )پاور سیکٹر کیلئے قلیل مدتی اور وسط مدتی اصلاحات تیار۔ صارفین کے لیے کراس سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ۔ گھریلو صارفین کیلئے سبسڈی کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا سے لنک کیا جائے گا۔ بجلی کے بلوں میں لگائے گئے ٹیکسوں پر نظر ثانی ہوگی۔
کیپٹو پاور کی گیس پاور پلانٹس کو دی جائے گی۔ درآمدی کوئلے سے چلنے والے پلانٹس کو مقامی کوئلے پر منتقل کیا جائے گا۔ کیپٹو پاورپلانٹس کو نیشنل گرڈ میں شامل کیا جائے گا۔ بجلی صارفین پر 46 ارب کا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری مکمل۔ صارفین پر بوجھ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ڈالا جائے گا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اپریل تا جون تین ماہ کے لیے مانگا گیا ہے۔
کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 22 ارب روپے صارفین سے وصول کرنے کی درخواست ۔ ۔ نیپرا آج تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین کے لیے مانگا گیا ہے۔بجلی چوری ناقابل برداشت۔ پری پیڈ میٹرز کا منصوبہ زیر غور ہے۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی نیو ز کا نفر نس۔ کہا کوشش ہے کہ بجلی چوری سے ہونے والا نقصان گزشتہ سال سے کم ہو ۔ ۔ بجلی چوری کم کرنے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ صارفین کو سہولیتیں دینے کے لئے بھی اقدامات جاری ہیں۔ پاور سیکٹرکو درپیش مسائل حل کئے جائیں گے ۔ 45 ارب کا ریلیف ہرصارف تک پہنچایا جائے گا۔ ایک سال میں بجلی کی قیمتیں کافی حدتک کم ہوجائیں گی۔
مزید پڑھیں :انٹرنیٹ کی سست رفتار ،ہمیشہ پاکستان کی کیبلز ہی کیوں؟ عدالت کا اظہار برہمی