اسلام آباد (اے بی این نیوز )ارشد شریف کو ارباب اختیار کی جانب سے غیر منصفانہ ہراسمنٹ کا سامنا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافیوں کیخلاف مقدمات کے اندراج کیخلاف درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔
فیصلے میں کہا گیا ارشد شریف کیخلاف تحقیقات کیلئے صرف ایک ایف آئی آر کو درست سمجھا جانا چاہیے تھا۔ جب ریاستی اداروں کی جانب سے ایف آئی آر درج کرائی جائے تو ملزم کو حفاظت فراہم کی جانی چاہیے تھی۔
ملزم کو عدالت سے رجوع کرکے ضمانت حاصل کرنے کا حق فراہم کیا جانا چاہیے تھا۔ ارشد شریف کیخلاف درج متعدد ایف آئی آرز قانون کی نظر میں برقرار رکھنے کے قابل نہیں۔ اہل خانہ نے بہت بڑا نقصان اٹھایا ہے جس کی تلافی ممکن نہیں
مزید پڑھیں :کسی قسم کی دہشتگردی قبول نہیں، موسیٰ خیل واقعہ کی فوری تحقیقات کی جائیں،وزیر اعظم