اہم خبریں

جی سکس،شہدا کربلا چہلم کا مرکزی جلوس بخیروعافیت اختتام پذیر ہوگیا

اسلام آباد (اےبی این نیوز   )جی سکس چہلم کا مرکزی جلوس بخیروعافیت اختتام پذیر ہوگیا۔ آئی جی اسلام آباد کی سکیورٹی پر تعینات تمام افسران کو شاباش۔ اسلام آباد پولیس نے جلوس کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے تھے۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے جلوس کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات خود چیک کئے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد سیف سٹی کنٹرول روم سے تمام انتظامات کی نگرانی کرتے رہے۔

ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا جلوس کے اختتام تک خود موجود رہے۔ اسلام آباد پولیس نے سکیورٹی پر 3000 افسران تعینات کیے تھے۔ جلوس کی ڈرون و سیف سٹی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی گئی۔

مزید پڑھیں :علیمہ خان علی امین کی مخالفت کررہی ہیں تو اس کی کوئی حیثیت نہیں،شوکت یوسفزئی

متعلقہ خبریں