اہم خبریں

علیمہ خان علی امین کی مخالفت کررہی ہیں تو اس کی کوئی حیثیت نہیں،شوکت یوسفزئی

اسلام آباد (اےبی این نیوز   )شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ علیمہ خان کے پاس پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں۔ عمران خان کی طرف ان کیلئے کوئی ہدایات بھی نہیں۔ پی ٹی آئی میں کوئی موروثی سیاست نہیں۔
اگر ذاتی طور پر علیمہ خان نے دورہ کیا ہے تو ویلکم کرتے ہیں۔ پارٹی کے معاملات اور فیصلے صرف پارٹی لیڈر شپ کرسکتی ہے۔ اگر تنظیمی معاملات میں رہ کر کوئی فیصلہ کریں گی تو قبول نہیں۔
پارٹی کے معاملات اور فیصلے صرف پارٹی لیڈر شپ کرسکتی ہے۔
اگر وہ علی امین کی مخالفت کررہی ہیں تو اس کی کوئی حیثیت نہیں۔ علیمہ خان کیلئے بہت احترام ہے مگر اس سے پارٹی میں انتشار ہوگا۔ علی امین کو وزیراعلیٰ بانی پی ٹی آئی نے بنایا ہے۔

مزید پڑھیں :جوکہتےتھےعمران خان کےبغیرسیاسی استحکام آسکتاہے وہ غلط ثابت ہوئے،بابر اعوان

متعلقہ خبریں