اسلام آباد (اےبی این نیوز ) 26سے29اگست تک مختلف مقامات پرشدیدبارشوں اوراربن فلڈنگ کاخدشہ ہے۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا۔ 72گھنٹوں میں کراچی،حیدرآبادمیں تیزبارش متوقع ہے.
اسلام آباد،لاڑکانہ،سکھرسمیت سندھ کےاکثرعلاقوں میں تیزبارش متوقعہے۔ کراچی،حیدرآباد،سکھر،نوابشاہ اورلاڑکانہ میں سیلابی صورتحال پیداہوسکتی ہے۔ 26سے29اگست کےدوران پنجاب،کےپی،گلگت اورکشمیرمیں مزیدبارش کاامکان ہے۔
پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ،نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیداہوسکتی ہے۔ این ڈی ایم اے کی ہنگامی صورتحال سےنمٹنےکیلئےمتعلقہ اداروں کوہدایات جاری کر دی۔ جڑواں شہروں کےساتھ لاہور،گوجرانوالہ میں بھی بارشوں کاامکان ہے.
ڈیرہ غازی خان،فیصل آ باداورسرگودھاڈویژن میں بھی بارشوں کاامکان۔مالاکنڈ،ہزارہ،پشاورڈویژن سمیت کےپی کےبیشتراضلاع میں موسلادھاربارش کاامکان موجود ہے۔
مزید پڑھیں :کہوٹہ حادثہ، جاں بحق 20 افراد کی شناخت ہو گئی ،ایس ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی