منصورہ(اےبی این نیوز ) حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں ایک بار پھر مفادات کی سیاست شروع ہو گئی ہے۔ ان کامنصورہ لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ مفادات کی سیاست میں کسی کو ایکسٹینشن لینا پڑتی ہے تو کسی کو سیٹیں ملنی پڑتی ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وہکسی بھی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے۔ معاملات توسیع سے شروع ہوں گے اور کہیں اور ختم ہوں گے، یہ کھلونا ہے۔ مزید کہا کہ مفادات حاصل ہوئے تو پرانے دوست ایک بار پھر اکٹھے ہوں گے، کوئی چاہتا ہے کہ جو سیٹیں نہیں جیت سکا وہ اسے دی جائیں۔ اور یہ ہی اصول ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے معاہدوں میں تمام جماعتیں شامل ہیں، چند خاندانوں اور آئی پی پیز کے ظلم کا گٹھ جوڑ توڑنا ہوگا۔ تاکہ عوام کو سکون حا صل ہو سکے۔
مزید پڑھیں :کہوٹہ حادثہ، جاں بحق 20 افراد کی شناخت ہو گئی ،ایس ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی