اسلام آباد (اےبی این نیوز ) قومی اسمبلی اجلاس کل ہوگا، ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
اجلاس میں منکی پاکس کے کیسز سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔
اجلاس میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی۔
اسلام آباد کیپیٹل ٹیرٹری لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔
اجلاس میں اسلام آباد کےتعلیمی اداروں میں طلباء کی جانب سے منشیات کے استعمال سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :کہوٹہ حادثہ، جاں بحق 20 افراد کی شناخت ہو گئی ،ایس ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی