اہم خبریں

لاہور میں27 اگست کا جلسہ ملتوی کر رہے ہیں،تمام تر توجہ اسلام آباد جلسے پر رکھیں گے، شوکت بسرا

اسلام آباد (اےبی این نیوز   ) شوکت بسرا نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی اجازت کے باوجود انتظامیہ پی ٹی آئی کوجلسے کی اجازت نہیں دے رہی۔
پی ٹی آئی انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرے گی۔
اجازت نہ ملنے کی وجہ سے لاہور میں 27 اگست کا جلسہ ملتوی کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی 8 ستمبر کے اسلام آباد جلسے کے بعد لاہور میں جلسہ منعقد کریں گی ۔
پی ٹی آئی اپنی تمام تر توجہ اسلام آباد جلسے پر رکھے گی۔
اسلام آباد کے بعد لاہور جلسے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :ن لیگ سیاست میں ناکامی کے بعد خاندانی جھگڑوں پر اتر آئی،علیمہ خان اور بشریٰ بی بی کو ٹارگٹ بنا لیا

متعلقہ خبریں