اسلام آباد (اےبی این نیوز )بیرونی ایجنڈے پر کام ہورہاہے۔ بھرپورمقابلہ کریں گے۔ پاکستان کی وحدت کا بھرپور دفاع کیاجائے گا۔ خواجہ آصف کی سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو۔ کہا پی ٹی آئی جعلی بیانیہ بنارہی ہے جس کامقصد دوبارہ 9مئی کرناہے۔
یہ چاہتے ہیں کہ حالات ایسے کردیئے جائیں جوکوئی سنبھال نہ سکے۔ 9مئی کے واقعات کرنے والوں کو ہیروبناکرپیش کیاجارہاہے۔ 9مئی کوہونے والے واقعات بغاوت تھی۔ یقینی طورپر بانی پی ٹی آئی کو جلسے کی ناکامی بارے بتایاگیا۔
اگران کا جلسہ کامیاب ہورہاہوتاتوکبھی منسوخ نہ کرتے۔ پی ٹی آئی میں اختلافات واضح ہورہے ہیں۔ اعظم سواتی کو بڑی دیر کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا موقع ملا۔ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ جلسے کے ملتوی ہونے میں اسٹیبلشمنٹ کاکوئی کردار نہیں۔ اس وقت پی ٹی آئی کئی حصوں میں بٹ چکی ہے
مزید پڑھیں :انوکھا واقعہ: چکوال کے جنگلات میںپیرا گلائیڈرز نے 20 ہزار سیڈ بالز لگائے