اہم خبریں

کراچی ،چہلم شہدائے کربلا کے مرکزی جلوس کے لئے ٹریفک پلان جاری

کراچی ( نیوز ڈیسک )کراچی میں ٹریفک پولیس نے پیر کو شہدائے کربلا کے چہلم کے مرکزی جلوس کیلئے ٹریفک پلان جاری، جلوس کے دوران ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک بند رہے گی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ناظم آباد سے آنے والے لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ جاسکیں گے، لیاقت آباد سے آنے والے ٹریفک کو تین ہٹی سے لسبیلہ چوک موڑ دیا جائے گا جبکہ شاہراہ قائدین سے نمائش جانے والے کشمیر روڈ سے جاسکیں گے۔

چہلم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے روانہ ہوگا، جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر پہنچ کر ختم ہوگا۔دوسری جانب سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: کرکٹر محمد رضوان کی بنگلہ دیش کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل

متعلقہ خبریں