اہم خبریں

پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکہ، 2بچے جاں بحق،12زخمی

کوئٹہ ( نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع پشین پولیس لائن کے قریب دھماکہ۔ دھماکے میں دو بچے جاں بحق ہوگئے۔دھماکے میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت12 افراد زخمی بھی ہوئے ۔دھماکے سے ایک گاڑی اورموٹر سائیکل تباہ ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور دھماکے کی نوعیت کاپتا لگایا جارہا ہے۔زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: آج بروزہفتہ 24 اگست 2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں سونے کی قیمت

متعلقہ خبریں