اہم خبریں

پی ٹی آئی پھر ایک مرتبہ استعفوں کی سیاست پر آ گئی، بڑی ہلچل کا آغاز

اسلام آباد(اے بی این نیوز       ) حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن اتحاد نےنئی حکمت عملی پر غور شروع کردیا۔ پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینے پر غور،ذرائع کے مطابق تجویز دی گئی ہے کہ
قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی اور جن کمیٹیوں میں رکنیت ہے وہ چھوڑی جائیں۔ قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کی تجویز محمود اچکزئی نے دی۔ قائمہ کمیٹیاں چھوڑنے کی تجویز حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے دی گئی۔ اسلام آباد:پی ٹی آئی نے تجویز پر مشاورت شروع کردی۔ قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں سے متعلق جلد حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ منصوبے کے لئے سافٹ وئیر تیار

متعلقہ خبریں