اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.10 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 16.69 فیصد ہو گئی۔
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کردی ۔
گزشتہ ہفتے 21 اشیاضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، رپورٹ کے مطابق 9 اشیاضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ انڈوں کی فی درجن قیمت میں 17 روپے 40 پیسے اضافہ ہوا
دال چنا فی کلو 20 روپے 19 پیسے مہنگی ہوئی۔ آلو کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 40 پیسے اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران دودھ ،لہسن، دال ماش اوردہی کی قیمتوں میں بھی اضافہہوا۔
ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 34 روپے 8 پیسے کی کمی ہوئی۔
20کلو آٹے کا تھیلا 51 روپے 37 پیسے سستا ہوا۔ گزشتہ ہفتے چینی کی فی کلو قیمت دو روپے 9 پیسے کی کمی ہوئی۔
مزید پڑھیں :ہمیں اندازہ ہے لوگوں کو اٹھایا جارہا ہے مگر چیف ایگزیکٹو کچھ نہیں کررہے،اسلام آباد ہائیکورٹ