اہم خبریں

ملک میں مو ن سون با رشوں کا نیا سپیل آ نے کو تیا ر ،جانئے کب داخل ہو گا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )ملک میں مو ن سون با رشوں کا نیا سپیل آ نے کو تیا ر ۔ 26 سے 29 اگست کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ۔ بنگال سے ہواؤں کا سلسلہ پاکستان کے جنوبی علاقوں میں داخل ہوگا۔ کراچی ٹھٹھہ بدین سجاول عمر کوٹ مٹھی میر پور خاص سکھر سانگھڑ اور سندھ کے دیگر مقامات پر موسلا دھار بارشوں کا امکان ۔

بلوچستان میں بھی طو فا نی با رش کی پیشگو ئی ۔ ۔ سندھ اور بلوچستان کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ۔۔ مری گلیات اسلام آباد ۔ لاہور سیالکوٹ گجرات گجرانوالہ سمیت جنوبی پنجاب و دیگر علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔

مون سون با رشیں ۔ دادو میں شدید بارشوں کے باعث ایم این وی ڈرین میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی۔ با نی کا بہا و تیز ۔ یو سی چھنے اور کمال خان کے کئی گاوں پانی میں ڈوب گئے ۔ بھان سے چہنی جانے والی سڑک پانی میں ڈوب گئی۔ علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔
جعفرآباد میں 3 روز بعد حیردین ڈرین کے شگاف بند کر دیئے گئے۔

سیلابی ریلے کا رخ موڑنے کے لئے چیزل ٹاؤن میں 10 فٹ کا شگاف لگا دیا گیا۔ ۔ سیلابی ریلوں سے متاثر دیہات اور علاقوں سے پانی کا اخراج شروع ۔ گوٹھ مٹھا گولہ اور عرض محمد جتوئی زیرآب آنے سے نکل مکانی شروع۔ ۔ ۔ کشمیر کوٹ کے قریب نہر کو لگنے والے 3 شگاف بھی بند کر دیئے گئے۔

مزید پڑھیں :دنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت ﷺکے خلاف سازش نہیں کر سکتی،مولانا فضل الرحمان

متعلقہ خبریں