اہم خبریں

ہمیں اندازہ ہے لوگوں کو اٹھایا جارہا ہے مگر چیف ایگزیکٹو کچھ نہیں کررہے،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )بظاہر لگ رہا ہے حکومت ہی جبری گمشدگیوں کی بینیفشری ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے اظہر مشوانی کے 2 لاپتا بھائیوں کی بازیابی سے متعلق کیس میں ریما رکس ۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سما عت کی ۔

جج میاں گل حسن نے ریما رکس میں کہا کیسے اس ملک میں لوگ اغوا ہوتے ہیں اور چیف ایگزیکٹو کچھ نہیں کرتے۔ اٹارنی جنرل نے کہا تھا وزیراعظم کو اس معاملے پر بریف کروں گا۔ ۔وکیل بابراعوان نے کہا کہ وزیر اعظم کے پاس اس عدالت کے آرڈر پڑھنے کا وقت ہی نہیں۔عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ جب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں یہ کیس شروع ہوا ہے تفتیش رک گئی ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پوچھا کہ کب سے لاپتا ہیں یہ دونوں ۔ جس پر پولیس افسر نے بتایا کہ 6 جون سے غائب ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ 3 ماہ ہو گئے ہیں 2 بندے جبری طور پر لاپتا ہیں۔ ان کے خاندان پر جو گزر رہا ہوگا ۔ ہمیں اندازہ ہے لوگوں کو اٹھایا جارہا ہے مگر چیف ایگزیکٹو کچھ نہیں کررہے۔

مزید پڑھیں :آٹھ ستمبر کو کسی نے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو وہ خود ذمہ دار ہوگا، عمران خان

متعلقہ خبریں