اسلام آباد ( اے بی این نیوز )با نی پی ٹی آ ئی نےجلسہ ملتوی کر نے کے لیے ہدایت دینے کی تصدیق کر دی۔ اڈیا لہ جیل میں صحا فیو ں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا مجھے معلومات دی گئی تھی ختم نبوت کا معاملہ ہے۔ دینی جماعتیں احتجاج پر ہیں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہےاگر ایسا نہ کرتا تو خدشہ تھا کہ ایک اور نیا 9 مئی بنا کر پی ٹی ائی کے گلے میں ڈال دیا جاتا۔
اگر اٹھ ستمبر کو کسی نے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو وہ خود ذمہ دار ہوں گے
حکومت ایک طرف چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مدت ملازمت میں توسیع کی گیم کھیل رہی ہے۔ میں ملک کی سب سے بڑی جماعت کا سربراہ ہوں اسی لیے فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کررہا ہوں
مزید پڑھیں :پنجاب حکومت کا ڈاکوئوں کیخلاف بڑا ایکشن،مریم نواز نے اہم ہدایات جاری کر دیں