اہم خبریں

جلسے کا معاملہ،علیمہ خان کے بیان پر رائے نہیں دے سکتا،بیرسٹر سیف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )بیرسٹر سیف نے کہا کہ خدشہ تھا کہ حکومت لائن آرڈر کا بہانہ کرکے کارکنوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔ 9ستمبر کو عوامی طاقت کامظاہرہ کریں گے۔
علیمہ خان کے بیان پر رائے نہیں دے سکتا۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بھی جلسہ نہ کرنے پر خوش نہیں۔ علی امین گنڈاپور کی کسی اہم شخصیت سے ملاقات نہیں ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی کو کل اڈیالا جیل میں بتایا گیا تھا کہ این اوسی کینسل ہوئی۔
بانی پی ٹی آئی این اوسی کے بارے میں باخبر تھے۔
بانی پی ٹی آئی کی حکم پر جلسہ منسوخ کردیا گیا۔ ہم آئین اور قانون پر عمل کرکے 8ستمبر کو جلسہ کریں گے۔ 8ستمبر کو جلسہ کریں گے دھرنا دینے کا کوئی ارادہ نہیں۔

مزید پڑھیں :عدالت نے مبارک ثانی کیس کا فیصلہ سنا دیا، متنازعہ پیراگراف حذف،وفاقی حکومت کی درخواست منظور

متعلقہ خبریں