اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کے جلسے کا این او سی منسوخ کرنے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ کل جلسہ ہر حال میں ہوگا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ گرفتاریوں سے بچنے کے لیے کل تک زیرزمین چلے جائیں، میں بھی زیرزمین جارہا ہوں اور کل باہر نکلوں گا۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے دھمکی آمیز خبریں پھیلائی جارہی ہیں، لیکن ہم جلسہ ہر صورت کریں گے، اگر انتظامیہ نے تشدد کا سہارا لیا تو ہم نہیں جھکیں گے۔
شیر افضل مروت نے کہاکہ میں کل دیگر قیادت کے ساتھ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچوں گا، دیکھتے ہیں کوئی ہمیں کیسے روکتا ہے، اگر حالات خراب ہوئے تو ذمہ دار مسلم لیگ ن ہوگی۔
مزید پڑھیں :تحریک انصاف کی جلسہ گاہ سے مشکوک بیگ برآمد