اہم خبریں

جلسہ ہر صورت ہوگا تمام پاکستانی کل ترنول چوک پہنچ جائیں،علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (  اے بی این نیوز      )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاکارکنوں کے نام ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور بالخصوص خیبرپختونخواکے عوام سے مخاطب ہوں۔
ہمیں عدالت نے جلسے کی این او سی دی تھی،کمشنر نے کینسل کردی ۔
وفاقی حکومت کی جانب سے فسطائیت کا سلسلہ شروع ہے اسکی مذمت کرتے ہیں۔ ہرصورت یہ جلسہ کریں گے میں صوابی انٹر چینج سے اپنے ورکروں کو لیڈ کرونگا،علی امین گنڈاپور
جلسہ ہر صورت ہوگا تمام پاکستانی کل ترنول چوک پہنچ جائیں۔
انشا اللہ ہم ان کوبتائیں گے کہ بانی پی ٹی آئی ہمارالیڈر ہے۔بانی پی ٹی آئی پہلے ہماری محبت تھی پھر ہمارا ایشو اوراب ہماری ضد ہے۔کل فیصلہ کن مرحلہ ہے قوم ثابت کرےگی وہ کس کےساتھ کھڑی ہے۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی جلسہ، انتظامیہ کیساتھ میچ پڑگیا،جلسے کی اجازت مسترد،پی ٹی ایم اور سنی تحریک بھی پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی؟

متعلقہ خبریں