اہم خبریں

22اگست کو اگر کارکنان کو روکا گیا تو بنگلہ دیش جیسا سلوک ہو گا،شیر افضل مروت

اسلام آباد (   اے بی این نیوز     )شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ یہ تو پانچ کنال زمین ہے ہمارے جلسہ کے لیے بہت کم ہے ۔ ہمارا جلسہ ترنول سے سنگجانی کی طرف ہو گا ۔ ہمارا کوئی باقاعدہ سٹیج نہیں ہو گا ۔

علی امین کی قیادت میں خیبر پختونخواہ سے لاکھوں کا مجمع پہنچے گا ۔ کارکنان اکیلے نا نکلے قافلوں کی صورت میں نکلیں ۔ ترنول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ جب لاکھوں لوگ ہوں گے تو کوئی ان کو گرفتار نہیں کر سکتا ۔

ایف آئی ارز پہلے بھی ہم پر بہت ہیں مزید بھی ہو جائے کوئی ڈر نہیں۔ 22 اگست کو اگر کارکنان کو روکا گیا تو بنگہ دیش جیسا سلوک ہو گا ۔ یہ جلسہ صوابی کے جلسہ سے بہت بڑا ہو گا۔

مزید پڑھیں :جنرل (  ر )باجوہ کی ایکسٹینشن میں نوازشریف کی بھی آمادگی ہوگی،محمدزبیر

متعلقہ خبریں