اہم خبریں

این اوسی نہ بھی ملے تحریک انصاف کاجلسہ ضرورہوگا،رہنماپی ٹی آئی عامرمغل

اسلام آباد (   اے بی این نیوز     )رہنماپی ٹی آئی عامرمغل نے کہا ہے کہ حکومت ہمیں جلسہ کرنے کیلئےاین اوسی نہیں دےرہی۔ این اوسی نہ بھی ملے تحریک انصاف کاجلسہ ضرورہوگا۔
یہ لوگ این اوسی اپنی جیب میں رکھیں لوگ خودباہرنکلیں گے۔
پاکستان کےعوام کومیدان میں نکلناپڑےگا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہم نےحکومت کاہرطرح کاظلم برداشت کیا۔
ملک میں خراب معاشی صورتحال کی ذمہ دارحکومت ہے۔
بانی پی ٹی آئی پر200مقدمات بنائےگئےاحتجاج کریں توپرچے بنائےجاتےہیں۔ مہنگی بجلی کیخلاف احتجاج کیاجائےتوکہتےہیں انتشارکی سیاست کرتےہیں۔
حکومت ہمیں سمجھائےہم نےکہاں پرانتشارکی سیاست کی۔
9مئی کوکورکمانڈرکیس پرحملہ ہواسی سی ٹی وی فوٹیج کہاں ہے؟ رہنمامسلم لیگ ن آمنہ حسن شیخ نے کہا کہ تحریک انصاف کارویہ سیاسی جماعت والانہیں ہے۔ جلسےکی آڑ میں کسی کوانتشارپھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
تحریک انصاف پرامن احتجاج کرےگی توحکومت رخنہ نہیں ڈالےگی۔ ان لو گوں کاماضی سب کےسامنے ہیں انتشارپیداکرناچاہتےہیں۔ قوم پرمشکل وقت آئے تو لیڈرکھڑاہوجاتاہے،آمنہ حسن شیخ
بانی پی ٹی آئی کےہوتےہوئےپاکستان مشکل سےنہیں نکل سکتا۔
ہماری ترجیح پہلےبھی پاکستان تھا اورآج بھی ہے۔ تحریک انصاف پر بنائےگئےکیسزسچےہیں۔ تحریک انصاف9مئی واقعات میں براہ راست ملوث ہے۔

مزید پڑھیں :پی سی بی پرتنقیدک، اوصاف گروپ کے سینئررپورٹرکو ایکریڈیشن کارڈ تاحال جاری نہ کیا گیا

متعلقہ خبریں