اہم خبریں

پی سی بی پرتنقید، اوصاف گروپ کے سینئررپورٹرکو ایکریڈیشن کارڈ تاحال جاری نہ کیا گیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)اوصاف گروپ کے سینئر سپورٹس رپورٹر حسنین لیاقت کل سے پاکستان اور بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کیلئے تاحال ایکریڈیشن کارڈ نہ ملنے پر پھٹ‌پڑے اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو کھری کھری سنادیں.

تفصیلات کے مطابق اوصاف گروپ کے سینئر سپورٹس رپورٹر حسنین لیاقت نے اپنی ایک ٹوئٹ میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میں ایک جرنلسٹ ہوں لیکن آپ کے دور میں مجھے ابھی تک بقول پی سی بی سیکیورٹی اداروں کی کلیرنس درکار ہے.

انہوں نے مزید کہاکہ کل سے شروع ہونے والی پاکستان اور بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز میں ابھی تک میرا ایکریڈیشن کارڈ نہیں آسکا۔ ہاں اگر میرا قصور سچ بولنا ہے اور پاکستان کی عبرتناک ہار پر آپ اور انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنانا ہے تو میں ایسی بہت سی ایکریڈیشنز قربان کرتا رہوں گا مگر سچ بولنے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔

جناب چیرمین پی سی بی اور وزیرداخلہ محسن نقوی صاحب۔

انہوں نے بتایاکہ میں گزشتہ کئی سالوں سے کھیلوں کے مقابلوں‌کی کوریج کر رہا ہوں اور میرے پاس ایکریڈیشن کارڈزبھی ہیں‌جو کہ پی سی بی سمیت دیگرفیڈریشنزسے جاری ہوئے ہیں.

انہوں نے کہاکہ سیکورٹی کلیئرنس کا بہانہ بنا کر مجھے ایکریڈیشن کارڈ جاری نہ کرنا نہ صرف میرے ساتھ زیادتی ہے بلکہ ایک بڑے ادارے کو کھیلوں کی خبروں کی کوریج سے روکنے کی بھونڈی کوشش بھی ہے .

انہوں نے پی سی بی محسن نقوی سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر اس بات کو نوٹس لیں اور پی سی بی حکام کو ایکریڈیشن کارڈ جاری کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ کل سے شروع ہونے والی پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیسٹ سیریزکی کوریج اور اس سے متعلقہ تمام خبریں عوام تک پہنچائی جاسکٰیں .

مزید پڑھیں :عمران خان نے برطانوی وزیراعظم سے پاکستان میں جمہوریت کو خطرات پر آواز اٹھانے کا مطالبہ کر دیا

متعلقہ خبریں