اہم خبریں

عمران خان نے برطانوی وزیراعظم سے پاکستان میں جمہوریت کو خطرات پر آواز اٹھانے کا مطالبہ کر دیا

راولپنڈی (   اے بی این نیوز     )عمران خان کا برطانوی وزیراعظم سے پاکستان میں جمہوریت کو خطرات پر آواز اٹھانے کا مطالبہ۔ برطانوی وزیراعظم سوچے اگر ان کا مینڈیٹ چرا لیا جائے تو وہ کیا محسوس کرینگے۔
آئی ٹی وی نےسوال کیا کہ برطانوی حکومت کو آپ کی رہائی کے لیے آواز اٹھانی چاہیے،۔ جس پر عمران خان نے کہا کہ برطانوی حکومت سے دنیا کو بڑی توقعات ہیں،ان کی بھاری ذمہ داریاں ہیں۔
جمہوریت کو خطرات پر دنیا برطانیہ کی طرف دیکھتی ہے۔
پاکستانی عوام نے انتخابات میں انصاف اور آزادی کیلئے ووٹ دئیے۔ پاکستانی عوام تبدیلی ، جمہوریت اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ مجھے 8 فٹ کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے جس کی مستقل نگرانی کی جاتی ہے۔
عبادت ، مطالعہ اور ورزش نے ان حالات میں بھی مجھے مضبوط رکھا ہے۔ میں مستقبل کی جدوجہد کیلئے ذہنی و جسمانی طور پر تیار ہوں۔ غزہ کی المناک صورت حال پر برطانوی حکومت اپنا قائدانہ کردار ادا کرے۔ برطانوی حکومت اپنے ملک میں اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے مزید اقدامات اٹھائے۔

مزید پڑھیں :چھوٹے بھائی نے بجلی مہنگی کی، بڑے بھائی نے دو ماہ کیلئے بجلی سستی کر دی،شرجیل میمن

متعلقہ خبریں