اسلام آباد(نیوزڈیسک) معروف سینئر صحافی واینکر پرسن کامران خان کو دبئی جاتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ پر روک لیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی ٹائیکون شخصیت ملک ریاض نے کامران خان کو دبئی میں اپنے ڈیجیٹل میڈیا گروپ کا سربراہ تعینات کردیا ۔ ذرائع کے مطابق پیر کی رات کامران خان کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر دبئی جانیوالی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا۔
کامران خان سمیت متعدد سینئر صحافی بڑے میڈیا گروپ جوائن کر چکے ہیں تاہم آئندہ چند دنوں میں مزید پیش رفت کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق سینئر اینکر کامران خان میٹنگ کے سلسلے میں دبئی جانا چاہتے تھے مگر انہیں کراچی ایئرپورٹ پر دبئی جانے سے روک دیا گیا ۔
اس سے قبل، ملک ریاض نے اردو زبان کا ٹی وی چینل آپ نیوز کا آغاز کیا، جس نے ناگزیر قانونی اور تکنیکی مسائل کی وجہ سے 11 اپریل 2022 کو اپنا کام معطل کر دیا۔اس کے بعد، ریاض کے پاس ایک اور انگریزی زبان کا ٹیلی ویژن چینل تھا، انڈس نیوز کو بھی 14 ستمبر 2021 کو قانونی اور تکنیکی مسائل کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا۔
عمران خان کی سہولت کاری کرنیوالے اڈیالہ جیل کے مزید 6 ملازمین گرفتار