اسلام آباد(نیوزڈیسک) گوگل فار اسٹارٹ اپس کا پاکستان اور ایشیا پیسیفک میں مصنوعی ذہانت کے فروغ کیلئے ’اے آئی اکیڈمی‘ شروع کرنے کا اعلان ۔’اے آئی اکیڈمی‘ کا قیام گوگل کروم بک اقدام کی پہلی کامیابی جس کے بعد اس طرح کے مزید منصوبے شروع کئے جائیں گے۔پاکستان میں اس اقدام کا مقصد اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے زیراہتمام نئی سرحد پار پارٹنرشپ بنانا ہے جو اختراعی خیالات اور وسائل کے تبادلے کے ذریعے AI کی دنیا میں انقلاب برپا کر دے گی۔
یہ سٹارٹ اپ پاکستان کو ایشیا پیسیفک خطے میں “AI” کی ترقی کے لیے “عالمی مرکز” بننے میں بھی مدد فراہم کریں گے۔اس ہفتے کے شروع میں، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آج کی ڈیجیٹل دنیا میں روزگار کے حصول کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کو اپنانے والے نوجوانوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے 10 سرکاری یونیورسٹیوں کے طلباء کیلئے ایک ہزارگوگل اسکالرشپس کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یہ بات ٹیک ویلی اور پبلک سیکٹر کی 10 یونیورسٹیوں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرنے سے قبل ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سی ایم ہاؤس میںسی ایم مراد نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں اور بچوں کے لیے ای-مارکیٹنگ، اے آئی، اینی میشن، ویب ڈیزائن اور دیگر ٹیکنالوجیز میں مہارتیں پیدا کرنا ضروری ہے، اور مزید کہا کہ یہ صلاحیتیں انہیں عالمی مارکیٹ میں خود کفیل اور مسابقتی بننے کے لیے بااختیار بنائیں گی۔ .