اہم خبریں

رئوف حسن نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا، صحافیوں کے صحافیوں سے رابطے رہتے ہیں،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )رئوف حسن نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا۔ رئوف حسن پڑھے لکھے آدمی ہیں آرٹیکل لکھتے رہے ۔ رئوف حسن نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا۔

پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر خان کی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو۔ کہاپنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں ریلیف ناکافی ۔ بجلی کی قمیت سب کےلئے کم ہونی چاہیے۔ بجلی کی قیمتیں ایک دو مہینےکےلئے نہیں مستقل کم ہونی چاہیں۔

ان سے بجلی کی قیمتیں کم نہیں ہورہیں ترقیاتی فنڈز سےنکال کر ریلیف دیا جارہا ۔ بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ ی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کریگی۔

این اے 79 میں پہلے کوئی دوبارہ گنتی کی درخواست نہیں آئی۔ امید ہے الیکشن کمیشن ہمارے تحفظات سنے گا۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد کے شہریوں کیلئے بھی بجلی کے فی یونٹ میں 14 روپے ریلیف کا اعلان

متعلقہ خبریں